سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن متاثرین کیلئے بڑا فیصلہ

Jul 02, 2021 | 21:26:PM
سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن متاثرین کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی اے یا ایل ڈی اے میں متاثرین کو جگہ دیں گے اور ہر متاثر افراد کو گھر کیلئے 80 گز کی جگہ دیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ اس حوالے سے سندھ کابینہ سے اجازت بھی لی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کو پلاٹ دے رہے ہیں، سندھ حکومت ان متاثرین کو گھر بھی بناکر دے گی جبکہ نالہ متاثرین کے ایک گھر پر 10 لاکھ اور کل 13 ارب کا خرچہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو ملنے کا امکان