حکومت کے3 سال۔۔ گردشی قرضے 1148سے بڑھ کر2327ارب ہوگئے

Jul 02, 2021 | 20:50:PM
حکومت کے3 سال۔۔ گردشی قرضے 1148سے بڑھ کر2327ارب ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) مالی سال 21-2020 کے دوران گردشی قرضوں کی مالیت میں 177 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے تین سال میں گردشی قرضوں کی مالیت میں 1179 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ذرائع کے بتائے گئے اعداد وشمار کے مطابق گردشی قرضوں کی مالیت 30 جون 2021 کو 2327 ارب روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
 30 جون 2020 کو گردشی قرضوں کی مالیت 2150 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی، 30 جون 2019 کو گردشی قرضوں کی مالیت 1612 ارب روپے تھی، 30 جون 2018 کو گردشی قرضوں کی مالیت 1148 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔سارہ علی خان اپنی فٹنس کیلئے کیا کرتی ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی