حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا بےسود ہو چکا: ترجمان پی ٹی آئی

Jan 02, 2026 | 21:52:PM
حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا بےسود ہو چکا: ترجمان پی ٹی آئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا  بےسود ہو چکا ہے۔ 

ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی زد میں کیوں ہے؟ پی ٹی آئی دور میں بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی، گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق اس حکومت میں بلوچستان میں دہشت گردی میں 70 فیصد اضافہ ہوا، گوادر کے عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہیں،پی ٹی آئی پر بہتان تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

یہ بھی پڑھیں :لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے