راولپنڈی:ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بائیکر زخمی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 02, 2026 | 19:02:PM
راولپنڈی:ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بائیکر زخمی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے جھنڈا چچی کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کے شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو رُکنے کا اشارہ کیا، تو اُس نے وارڈن کے سامنے ہی موٹر سائیکل روک دی۔

ٹریفک وارڈن نے غصے میں آ کر موٹر سائیکل سوار پر وائرلیس سیٹ پھینک دیا، وائرلیس لگنے سے نوجوان  شدید زخمی ہو گیا، زخمی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ٹریفک وارڈن اور زخمی شہری کو موقع پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے