انٹرنیشنل کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 02, 2026 | 18:16:PM
انٹرنیشنل کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عالمی سطح پر شہرت کمانے والے معروف جنوبی کورین میوزک بینڈ ’’ بی ٹی ایس ‘‘ نے چار سال بعد انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے ان کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔

بی ٹی ایس کی نمائندگی کرنے والی ایجنسی بگ ہٹ میوزک نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بی ٹی ایس کی رواں سال 20 مارچ کو ایک نئے البم کے ساتھ واپسی ہو رہی ہے اور اس کے بعد بینڈ ورلڈ ٹور بھی کرے گا۔

بیان میں مزید بتایا ہے کہ یہ البم 2022ء کے انتھولوجی البم ’پروف‘ کے بعد میوزک بینڈ کی طرف سے جاری کیا جانے والا پہلا البم ہوگا۔

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہوگئے تھے۔

 جس کی وجہ سے بی ٹی ایس کی بطور گروپ تمام سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں لیکن اس دوران انفرادی طور پر تمام ممبران اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور سولو میوزک البمز بھی ریلیز کیے۔

یہ بھی پڑھیں :لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے