غیرملکی سرمایہ کاری کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے:نائب وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا مقصد ملک میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (FDI) کو مدعو کرنے سے متعلق حکومتی پالیسی پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران وزارتِ دفاع نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، وزیراعظم کے معاون۔ خصوصی شریک ہوئے، کابینہ، دفاع اور نجکاری کے وفاقی سیکریٹریز اور مختلف وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :ن لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے