پاکستان کا تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ

Jan 02, 2026 | 12:40:PM
پاکستان کا تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔

 پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔‘

ترجمان کے مطابق پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال کے دوسرے دن ہی آٹا مہنگا،فی کلو قیمت میں حیران کن اضافہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک ہمہ موسمی تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔