برطانیہ میں تاریخ کی شدید برفباری، الرٹ جاری

Jan 02, 2026 | 12:31:PM
برطانیہ میں تاریخ کی شدید برفباری، الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے امبر اور یلو وارننگز جاری کردی گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پورے برطانیہ میں سردی کی لہر جاری ہے جس وجہ سے امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا خدشہ ہے اورکئی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنےکا امکان ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو سکتی ہے اور ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر اور منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن اورکرایہ داروں کی تعداد میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے موسم کی سختی کے سبب شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خراب موسم میں پولیس نے شہریوں کو سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے،اس کے علاوہ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں برف اور جماؤ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔