معروف ہالی ووڈ اداکار کی 34 سالہ بیٹی کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

Jan 02, 2026 | 10:28:AM
معروف ہالی ووڈ اداکار کی 34 سالہ بیٹی کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ایک لگژری ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکٹوریہ جونز کی لاش یکم جنوری کوعلی الصبح فیئر مونٹ سان فرانسسکو ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی۔
سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ یکم جنوری 2026 کو رات تقریباً 2 بج کر 52 منٹ پر ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، طبی عملے نے ایک خاتون کا معائنہ کیا تواسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
بعد ازاں پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کو طلب کیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو صبح تقریباً 3 بج کر 14 منٹ پر ہوٹل بلایا گیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی فاؤل پلے کا شبہ ظاہر نہیں کیا جا رہا، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈوراباکس کھل گیا
وکٹوریہ جونز ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز اور ان کی سابقہ اہلیہ کمبرلیا کلافلی کی بیٹی تھیں،انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور 2002 میں اپنے والد کے ساتھ فلم’’ مین اِن بلیک 2 ‘‘میں نظر آئیں،بعد ازاں وہ ’’ون ٹری ہل‘‘ اور دیگر فلموں میں بھی کام کر چکی تھیں۔