ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

Jan 02, 2026 | 10:05:AM
ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈوراباکس کھل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اس معاملے کی ذمے داری سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر پر عائد کر دی ہے۔

 ندیم نانی والا کے مطابق گرفتاری کے پسِ منظر میں ایسے روابط اور معلومات شامل تھیں جو مخصوص افراد کے ذریعے حکام تک پہنچائی گئیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے افسران کی جانب سے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے انہیں مبینہ طور پر ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی، ندیم نانی والا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے وہ لنکس اور معلومات فراہم کیں جن کی بنیاد پر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔

ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے مالی معاملات کی تفصیلات فراہم کیں اور یہ تاثر دیا کہ اصل مالی حیثیت رکھنے والا فرد ڈکی بھائی ہے،ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ اسی تناظر میں نہ صرف ڈکی بھائی بلکہ سسٹرولوجی اور خود انہیں بھی مبینہ طور پر ڈیلز بھجوائی گئیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف شواہد موجود ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے،ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخصیت حالات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے  جس پر سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

ندیم نانی والا نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر پہلے بھی کئی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف منفی مہم چلاتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے انہیں نشانہ بنایا کرتے تھے۔

ان بیانات کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس کیس پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ لوگ اور ڈیجیٹل کمیونٹی اب اس معاملے میں آئندہ قانونی پیش رفت اور متعلقہ اداروں کے مؤقف کے منتظر ہیں۔