صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

Jan 02, 2026 | 09:58:AM
صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

وزیرِاعظم کے ایڈوائس پر صدر نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے،سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت منظوری دی گئی۔

سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے 7 نومبر 2025 کو منظور ہوا جبکہ قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل کی منظوری کی توثیق کر دی۔

صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر اور بابر اعظم 2026 میں شادی نہ کریں: ماہر نجوم نے خبردار کردیا