بڑی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کا سونا اور نقدی لیکر فرار

Jan 02, 2023 | 11:27:AM
بڑی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں کا سونا اور نقدی لیکر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

   پہلی واردات پاکپتن کے گاؤں 111 ای بی میں ملک منور نامی زمیندار کے گھر ہوئی جہاں 6 ڈاکو اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 60 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پتوکی، پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

اہل خانہ کے مطابق ڈاکو گھروالوں سے فروخت کی گئی زمین کے ملنے والے پیسوں کے بارے میں پوچھتے رہے، ملک منور نے گزشتہ دنوں زمین فروخت کی تھی۔

ڈکیتی کا دوسرا واقعہ لاہور چوکی ہئیر کے ملکوکی گاؤں میں پیش آیا جہاں 4 نامعلوم ڈاکو دیوار پھلانگ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے، ڈاکو 10 تولہ سونا، 8 عدد گھڑیاں، 2 عدد موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔