مردوں کے سو نے کے دانت چوری کرنے وا لا گورکن پکڑا گیا

Jan 02, 2021 | 22:45:PM
مردوں کے سو نے کے دانت چوری کرنے وا لا گورکن پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کفن چوری تو  سنی ہوگی، لیکن جرمنی میں ایک ایسے گورکن کو گرفتار کیا گیاہے جو طویل عرصے تک رات کے وقت قبر کھود کر مردوں کے سونے کے دانت نکالتا رہا۔
تفصیلات کے مطا بق وارزبرگ میں پولیس نے اس گورکن کے گھرسے 11 سونے کے دانتوں کے علاوہ انگوٹھی اور کچھ دیگر زیورات برآمد کیے ہیں۔ اس شہر کے قریبی گاو¿ں کے کچھ افراد کو شبہ ہوا کہ ان کے مرنے والے عزیزوں کی قبروں کو کھول کر دوبارہ بند کیا گیا ہے جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔لوگوں کی رپورٹ پر پولیس نے چند روز قبرستان کا جائزہ لیا جس سے یہ تاثر پختہ ہوا کہ اس میں گورکن ملوث ہوسکتا ہے۔اس کے بعد پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 30 گرام سونے کی اشیا برآمد ہوئیں جن میں سونے کے 11 دانت بھی شامل تھے۔ پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔ گورکن تجہیز و تکفین کے دوران مردوں کو جانچ لیتا اور جن کے دانت سونے کے ہوتے، بعد میں قبر کھود کر انہیں نکال لیا کرتا تھا۔