لاہور کا بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا : عثمان بزدار

Jan 02, 2021 | 11:39:AM
لاہور کا بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا : عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔