کراچی: الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Feb 02, 2024 | 20:58:PM
کراچی: الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کیپشن: کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) انتخابات کی آمد آمد، سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی، اس گہماگہمی کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکا ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا ہوا، بی ڈی ایس کو طلب کر لیا گیا، دھماکے کی شدت اور نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد شاپر میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں، بی ڈی ایس پہنچ کر شواہد اکھٹے کرے گی، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔