کڑاکے کی سردی یا سورج ڈھال بنے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Dec 02, 2023 | 19:46:PM
کڑاکے کی سردی یا سورج ڈھال بنے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ / دھند چھائے رہنے کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اتوار  کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح اوررات کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ صبح اوررات کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یارخان، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں پیش پیش

اس کے علاوہ بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادواورگھوٹکی میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   کشمیر  اورگلگت بلتستان میں بھی  موسم سرد اور خشک رہے گا۔