وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا   ہنگو میں خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

Aug 02, 2026 | 18:16:PM
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا   ہنگو میں خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ خزینہ بانڈہ پر حملے کے سرغنہ خوارجی معاویہ کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کو شاندار الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے  خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگذیر ہیں، محسن نقوی  نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند