علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفی دے دینا چاہیئے،عمران خان

Aug 02, 2025 | 21:50:PM
 علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفی دے دینا چاہیئے،عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن وڑائچ) بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتا تو اسے مستعفی ہونا چاہئے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ جیل سہولیات بحال کردی گئیں، 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا ان کے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئینگے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں،
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا ان کے بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے۔ 
 ذرائع کا کہناہےکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے۔ 
اس کے علاوہ بانی مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا۔   
گفتگو کےدوران بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفی دے دینا چاہیئے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔ 

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کے کزن انتقال کر گئے