وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کے کزن انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے ،مرحوم کی ڈیڈ باڈی مری سے لاہور منتقل کی جائے گی،ان کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبا زشریف اور صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔میاں نوازشریف کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کیوں کی؟سسرالیوں نے فائرنگ کرکے خاتون کا دوسرا شوہر مار دیا