4 سے 7 اگست کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

Aug 02, 2025 | 20:44:PM
4 سے 7 اگست کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)مون سون بارشوں کا چھٹا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی،5 اگست سے مغربی ہواؤں کا مون سون سے ٹکراؤ ہوگا مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 4 سے 7 اگست کے دوران مظفرآباد، راولا کوٹ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے ۔گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر میں 5 سے 7 اگست کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک سمیت دیگر علاقوں میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔سرگودھا، میانوالی، بھکر، قصور، چنیوٹ، ڈی جی خان، لیہ، ملتان، بہاولپور میں 4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا

ادھربلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، خضدار میں 6 اگست کو تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، نوشہرہ، سوات، مری، گلیات میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ  ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب اور کشمیر کے مقامی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ میں 6 اور 7 اگست کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان، مری، گلیات، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک بند ہونے کا امکان ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے سی چلے گا دن رات، بل آئے گا آدھا، بس ریموٹ پر دبائیں یہ بٹن!