سوات: آوارہ کتوں نے 35 افراد کو کاٹ لیا،انتظامیہ غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی )خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں آوارہ کتوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیاتاہم اہل علاقہ کی جانب سے باربار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں آوارہ کتوں نے 25 سے 35 افراد کو کاٹ لیا۔
مقامی ذرائع نے کہاہےکہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی کی گئی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مقامی لوگوں نے بھاؤلے کتوں کو مارنے کے لیے خود کارروائی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی