پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا

Aug 02, 2025 | 18:05:PM
پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروجیئن کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

فاتح ٹیم نے ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی، فائنل میں اس نے ناروے کے کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دی۔

بیٹر فیوچر کی جانب سے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول ہوئے، ٹیم کی جانب سے ایک گول احمد علی اور دوسرا گول اویس نے اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان