دہشتگرد ہمارے دشمن سے ملکرڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں : بلاول بھٹو

Aug 02, 2025 | 12:06:PM
 دہشتگرد ہمارے دشمن سے ملکرڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں : بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے۔

 کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، اسی طرح پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیانیے کی جنگ میں ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار رہا جب کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے  اپنا بہترین کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک فوج میں شامل ہونیوالا جدید ہیلی کاپٹرZ-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، دہشتگرد ہمارے دشمن مل کر کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ، پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج بھی آزادیٔ صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں ، امید ہے کہ  وفاقی حکومت صحافی برادری کی قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گی ۔