ڈونلڈ ٹرمپ ہی والد عمران خان کی رہائی کیلئے کچھ کر سکتے ہیں: قاسم خان

Aug 02, 2025 | 09:50:AM
ڈونلڈ ٹرمپ ہی والد عمران خان کی رہائی کیلئے کچھ کر سکتے ہیں: قاسم خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کی رہائی کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔

 عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

 انٹرویو قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کے لیے متحرک رہے ہیں۔

پیئرز مورگن کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں خوشگوار تعلقات تھے۔

 جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان گفتگو زبردست ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری