بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Aug 02, 2025 | 09:16:AM
 بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلوچستان میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ ، بھارت میں تجارتی ڈیل طے  پا گئی؟ اہم  خبر جانیے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے اور منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔