ایرانی صدر 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،نواز شریف ،مریم نواز نے استقبال کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے, صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کیا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے, صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کیا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔
ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری کے بعد آج شام ہی اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، ایران کے صدر پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ایرانی صدر کی آج شام ہی صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ ، بھارت میں تجارتی ڈیل طے پا گئی؟ اہم خبر جانیے
دورہ پاکستان کا مقصد تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے,دو روزہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی، علاقائی امن کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔
ایران پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کا خواہاں ہیں جس سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے،مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے،پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔