لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزے کی شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ، آزاد کشمیر اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور، سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، کرک اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین نے ملکر چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھکٹے رات گئے 2 بج کر 3 منٹ محسو س کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹرکو زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔