’بولے چوڑیاں‘دلہا دلہن کے رقص نے انٹر نیٹ پر آگ لگادی

Aug 02, 2023 | 12:56:PM
شادیاں اب دولہا اور دلہن کے ڈانس کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز دولہا اور دلہن کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادیاں اب دولہا اور دلہن کے ڈانس کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز دولہا اور دلہن کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔  

ان دنوں ہر طرف سوشل میڈیا کا دور ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں راتوں رات کوئی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور صارفین کی توجہ اپنی طرف  کر لیتا ہے  ایسے ہی ایک بھارتی جوڑے نے شادی کی تقریب میں ’’بولے چوڑیاں ‘‘ بھارتی گانے پر  رقص کیا  جسے بعد میں ایک انسٹاگرام یوزر نے اپنے پیچ پر شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Weddingz.in (@weddingz.in)

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں بھارتی جوڑے نے فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘  کے مشہور گانے ’’بولے چوڑیاں‘‘رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دلہن کو سبز لہنگا پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دولہا نے کالی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹریک کی دلکش  دھنوں  پر اپنی کارکردگی سے ڈانس فلور کو آگ لگا دی۔ مزید یہ کہ ان کی کیمسٹری اور خوبصورتی اس رقص میں نمایاں تھی ۔ 

مزید پڑھیں:   شادی تو ہوکر رہےگی،دلہا اوردلہن نے کمال کر دیا،ویڈیو  وائرل

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو مجموعی طور پر ہزاروں لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں جبکہ انسٹاگرام صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔