دھماکے دار فلم ’لیڈی سنگھم‘ کا ٹریلر جاری

Apr 02, 2022 | 21:52:PM
فلم ،لیڈی ،سنگھم، ٹریلر
کیپشن: فلم لیڈی سنگھم کا ٹریلر (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں بننے والی بھوجپوری فلموں کی کوئین رانی چیٹرجی کا نام انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے۔اداکارہ نے  اپنی بھوجپوری فلم ’لیڈی سنگھم‘ کا ٹریلر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔فلم میں انکے مکالمے منجھے ہوئے اداکار شکتی کپور سے کافی مشہور ہو رہے ہیں۔ اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رانی چیٹرجی کئی سالوں سے بھوجپوری سنیما میں کام کر رہی ہیں۔ رانی چٹرجی کو چاہنے والوں کی فہرست بھی بہت طویل ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان اداکارہ رانی نے اپنی بھوجپوری فلم لیڈی سنگھم کا ٹریلر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں رانی چٹرجی اور اداکار شکتی کپور آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں رانی اور شکتی کپور بھی کئی چیزوں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر کافی دھماکے دار ہے، جس میں رانی چٹرجی پولیس کی وردی پہنے نظر آرہی ہیں، وہی شکتی اپنے دیسی روپ میں مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، فلم میں شکتی کپور منفی کردار میں نظر آئیں گے، جسکی جھلک ٹریلر میں دکھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے بچے سے کیا کہہ دیا ؟ ویڈیو تیزی سے وائرل