ملائکہ اروڑا نے بچے سے کیا کہہ دیا ؟ ویڈیو تیزی سے وائرل

Apr 02, 2022 | 21:23:PM
بالی ووڈ، اداکارہ ،ملائکہ اروڑا
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا جب فٹنس کی بات آتی ہے تو وہ بہترین انسپریشن ہیں۔ ان کی فٹنس دیکھ کر شاید ہی کوئی کہہ سکے کہ ان کی عمر 48 سال ہے اور وہ 19 سال کے بیٹے کی ماں ہیں۔ مداحوں میں اداکارہ کا ایسا کریز ہے کہ ان کی جھلک سامنے آتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ اب ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطانق منظر عام پر آنے والی ویڈیو کو مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ ملائکہ اروڑہ بلیک کلر کے فش ٹیل گاؤن میں نظر آ رہی ہیں۔ جیسے ہی وہ ریڈ کارپٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتی ہیں، اچانک ایک چھوٹا بچہ ان کے پاس آتا ہے اور ان سے ہاتھ ملاتا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ نے بھی بچے سے بہت پیار سے ہاتھ ملایا، پھر اس کے سر پر ہاتھ بھی پھیرا۔ اس مزاحیہ لمحے کی جھلک اس ویڈیو میں یہیں ختم نہیں ہوتی۔ دلچسپ نظارہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ملائکہ نے بچے سے پوچھا، 'کیا تم میرے ڈیٹ ہو؟' ویڈیو میں وہ مزید پوچھتی نظر آئیں کہ یہ بچہ کس کا ہے اور کہیں یہ گم تو نہیں ہو گیا ہے۔اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انہوں نے جس محبت بھرے انداز میں اس بچے کے ساتھ سلوک کیا وہ اس وقت سب کا دل جیت رہا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کا دل ٹوٹ گیا ہوگا۔  اداکارہ ملائکہ اروڑہ اداکار ارجن کپور کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اکثر اس جوڑے کے پیارے لمحات انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔سونے کی فی تولہ قیمت کتنی کم ہوئی ؟