شناخت پریڈ  مکمل۔۔  ٹک ٹاکر نے کتنے لوگوں کو پہچانا۔۔جانیے

Sep 01, 2021 | 14:10:PM
 شناخت پریڈ  مکمل۔۔  ٹک ٹاکر نے کتنے لوگوں کو پہچانا۔۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مینار پاکستان میں  ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا معاملہ ،جیل میں ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہو گیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6ملزموں کی شناخت کر لی۔عائشہ اکرم کا ساتھی ریمبو بھی شناخت پریڈکےلئے جیل میں موجود تھا۔سول جج کامران ظفر کی موجودگی میں 160 سے زائد ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

   کیمپ جیل کے باہرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس کی اضافی نفری نے ڈیوٹی سرانجام دی،گرفتار افرادکے عزیزواقارب روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے رہے ۔ جیل کے باہرپولیس اورمظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چچا زاد بھائی سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ایسی سزا ملی کہ سب دنگ رہ گئے
  دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ کیخلاف کریمنل کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا