روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہو گیا

Oct 01, 2025 | 19:29:PM
روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 281.32 روپے سے کم ہوکر 281.30 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  282.35 روپے پر برقرار رہا۔جبکہ یورو 9 پیسے بڑھ کر 333.69 روپے،برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے مہنگا ہوکر 282.84 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے سستاہوکر 77.56 روپے،سعودی ریال 7 پیسے سستا ہوکر 75.66 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائے گا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے