گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں: خاقان عباسی

Oct 01, 2025 | 15:18:PM
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں: خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی،اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔