بھارت اور چین کے درمیان ایک بار پھر ریاست اتراکھنڈ پر سرحدی کشیدگی کا واقعہ

Oct 01, 2021 | 22:07:PM
بھارت ،چین،کے،درمیان سرحدی کشیردی
کیپشن: بھارت ،چین ،سرحدی کشیدگی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان ایک بار پھر ریاست اتراکھنڈ پر سرحدی کشیدگی کا واقعہ،بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی اتراکھنڈ کے علاقے براہوتی میں 5 کلومیٹر اندر تک داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک گشت کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لداخ واقعے کے بعد لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ایک بار پھر کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو 100 چینی فوجی اہلکار اور 55 گھوڑے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔رپورٹس کے مطابق چینی فوجیوں نے واپس جاتے ہوئے ایک پل کو  تباہ کیا اور اس کے علاوہ بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔

واقعہ کے حوالے سےبھارت اور چین کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم بھارتی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ 

یا د  رہے کہ گزشتہ سال چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی سیریز کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ زی فائیو کے پروڈیوسر کا اہم انکشاف