صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی سیریز کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ زی فائیو کے پروڈیوسر کا اہم انکشاف

Oct 01, 2021 | 20:31:PM
صبا پمر ،اور،ایمان سلیمان،بھارتی،ویب سیریز ،میں کا م کرینگی
کیپشن: اایمان سلیمان،صبا قمر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے  کہ وہ ایک بار پھر بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کہا جارہا ہے کہ صبا قمر اور ایمان سلیمان جلد ہی بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بننے والی ویب سیریز میں اداکاری کرینگی۔زی فائیو کے پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سےدونوں اداکارائوں  کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ  ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔ایمان سلیمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر نے لکھا کہ آپ کو سکرین پر دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا تھا، اب سیٹ پر بھی آپ کی مہارت کمال ہے۔

صبا قمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے عرفان خان کے ساتھ فلم میں ’مٹھو‘ کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مٹھو کے فینز کو انتظار ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا