شیل پاکستان اپنے 77.42 فیصد شیئرز سعودی کمپنی کو فروخت کرنے پر رضامند

Nov 01, 2023 | 20:39:PM
شیل پاکستان اپنے 77.42 فیصد شیئرز سعودی کمپنی کو فروخت کرنے پر رضامند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) شیل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی کے یونٹ شیل پیٹرولیم کمپنی نے سعودی عرب کی فرم وافی انرجی کے ساتھ مقامی آپریشن فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

پیٹرولیم کمپنی کے مطابق توقع ہے کہ ریگولیٹری منظوری ملنے پر 2024ء کی چوتھی سہ ماہی تک فروخت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

جون میں شیل پیٹرولیم کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے 77 فیصد شیئر ہولڈنگ بیچ کے پاکستان سے چلی جائے گی۔

یہ قدم شیل کے اپنے عالمی آپریشن کے حوالے سے متعدد اعلانات اور شیل پاکستان (ایس پی ایل) کے 2022ء میں شرح تبادلہ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، واجب الادا وصولیوں میں ہونے والے نقصانات اور ملک کے مالی بحران اور اقتصادی سست روی کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں شیل پاکستان نے کہا کہ ’شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 14 جون 2023ء میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں شیل پیٹرولیم کمپنی (ایس پی کو) نے ایس پی ایل میں اپنی شیئر ہولڈنگ فروخت کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔‘

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ ’اس اعلان کا ایس پی ایل کی موجودہ کاروباری کارروائیوں پر اثر نہیں پڑے گا، وہ جاری رہیں گی۔‘

وافی انرجی پوری طرح سے اسیاد ہولڈنگ گروپ کی ملکیت ہے جو سعودیہ میں ایندھن کا ریٹیلر ہے۔