معروف بھارتی اداکارہ حمل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےچل بسیں

Nov 01, 2023 | 20:03:PM
معروف بھارتی اداکارہ حمل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےچل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے آٹھ ماہ کے حمل کے دوران  چل بسیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ہی  موجود تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا،وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ 

ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی تھی،اداکار نے تحریر کیا تھا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنبل اقبال کی دلکش نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل