ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔

Nov 01, 2021 | 15:56:PM
ایل پی جی قیمت
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں نومبر کیلئے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے ۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق نومبر 2021 کیلئے ہے۔ ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ۔
اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا مسجد پر حملہ ۔۔۔متعدد طلباجاں بحق