حوثی باغیوں کا مسجد پر حملہ ۔۔۔متعدد طلباجاں بحق 

Nov 01, 2021 | 14:45:PM
میزائل حملہ
کیپشن: حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا بلیسٹک میزائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں نے مسجد پر بلیسٹک میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جالگا ، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات سمگلنگ کیس ۔۔غیر ملکی ماڈل رہا