منشیات سمگلنگ کیس ۔۔غیر ملکی ماڈل رہا

Nov 01, 2021 | 14:27:PM
ماڈل کو ہائیکورٹ سے رہا کردیا گیا
کیپشن: چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منشیات سمگلنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے 8 سال قید کی سزا پانے والی جیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ماڈل ٹریزا ہلیسکووا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ 
ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے غیر ملکی ماڈل نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ٹریزا متحدہ عرب امارات منشیات سمگل کررہے تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی۔۔