پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات

May 01, 2026 | 18:20:PM
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات
کیپشن: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے آج نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزارتِ خارجہ میں کی گئی جس میں ترکیہ سفیر نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں پر قدردانی اور حمایت کا پیغام پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،قریبی تعاون اور اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو سراہتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان-ترکی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوادیں