ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوادیں

May 01, 2026 | 18:11:PM
ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوادیں
کیپشن: ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوادیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے پاکستان کے ذریعے تازہ تجاویز امریکا کو بھجوادیں۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تجاویز جمعرات کے روز بھیجی گئیں۔ 

  یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کی سابقہ ​​پیشکش کو مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے،ٹرمپ نے ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور انہیں فوجی کمانڈروں نے اضافی آپشنز کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔

تاہم امریکی خبر رساں ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اس نئی تجویز میں مرحلہ وار امن عمل کی بات کی گئی ہے، جس میں پہلے جنگ بندی کو مستحکم کرنا، پھر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا، اور بعد ازاں پیچیدہ معاملات جیسے جوہری پروگرام کو زیر بحث لانا شامل ہو سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے اس پورے عمل میں پاکستان کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کروا رہا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے بقول امریکا نے بعض ایرانی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا خاص طور پر اس بات پر کہ ایران جوہری پروگرام کے مسئلے کو فوری طور پر زیر بحث لانے کے بجائے مؤخر کرنا چاہتا ہے۔ یہی اختلافات اب تک کسی جامع امن معاہدے میں بڑی رکاوٹ سمجھے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ, وفاقی وزیر بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع