مری میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو خوفناک حادثہ

May 01, 2025 | 22:18:PM
مری میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو خوفناک حادثہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل ایک گاڑی مری کے علاقے میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی   حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے  جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس جا رہے تھے،مری کی حدود میں پروٹوکول کی ایک گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مری سی ایم ایچ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، حادثے کے فوراً بعد علاقے میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

خوش قسمتی سے وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے،ان کے سٹاف نے تصدیق کی ہے کہ وہ بحفاظت ہیں اور زخمیوں کی عیادت کے لیےہسپتال پہنچے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں؛ انڈین میڈیا نے جنگ کا ماحول بنا دیا : خورشید محمود قصوری