پی ایس ایل 10،قائمہ کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی سے بریفنگ طلب کر لی

May 01, 2025 | 16:24:PM
 پی ایس ایل 10،قائمہ کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی سے بریفنگ طلب کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں سٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:کنگز کا سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللّٰہ کی بطور بورڈ ممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے بریفنگ طلب کی ہے۔

آئندہ اجلاس کے دوران پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیرِ غور آئے گی۔

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کی ہے