پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

May 01, 2025 | 15:28:PM
 پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور  ٹم سائفرٹ نے 22 رنز  بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آج ہی دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10،قائمہ کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی سے بریفنگ طلب کر لی