سنجے دت کی ہاررکامیڈی "بھوتنی"فلم بینوں کو کیوں متاثر نہیں کرسکی؟

May 01, 2025 | 16:17:PM
سنجے دت کی ہاررکامیڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سنجے دت اور مونی رائے کی نئی ہارر کامیڈی فلم"دی بھوتنی" سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی لیکن وہ فلم بینوں کومتاثرکرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

سنجے دت، مونی رائے، پلک تیواری اور سنی سنگھ کی نئی ہارر کامیڈی فلم یکم مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنی، تاہم وہ فلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس فلم کی کہانی شانتا نو (سنی سنگھ) کے گرد گھومتی ہے، جو محبت میں ناکامی کے بعد ایک جادوئی درخت کے نیچے خودکشی کی کوشش کرتا ہے، جس کے بعد اس کی زندگی ایک پراسرار رخ اختیار کرتی ہے۔

کالج میں ایک اور طالب علم کی خودکشی کے بعد کالج انتظامیہ ایک ماہرعامل بابا (سنجے دت) کو بلاتی ہے جو خود اس ادارے کے سابق طالب علم رہ چکے ہوتے ہیں۔

فلم میں کامیڈی کےساتھ ساتھ ہارر ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن مجموعی طور پر فلم کی کہانی کمزورہے ،اس کے اسکرین پلے میں بھی کوئی خاص ربط نظرنہیں آتا،فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم کی موسیقی، پس منظر اور ویژول ایفیکٹس توقعات پر پورا نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں:جڑواں بچوں کی پیدائش پر سنجے دت نے گیتا اور قرآن کا تحفہ دیاتھا: امیشا پٹیل

سنجے دت سمیت پلک تیواری اور مونی رائے کی فلم میں اداکاری بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔