جڑواں بچوں کی پیدائش پر سنجے دت نے گیتا اور قرآن کا تحفہ دیاتھا: امیشا پٹیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن کو بطور تحفہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیا تھا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب مانیتا جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں تو انہوں نے خود سنجے دت کے لیے ایک بے بی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں سنجے دت کی دونوں بہنیں بھی شریک ہوئی تھیں۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ بچوں شاہران اور اقراء کی پیدائش کے بعد دت خاندان نے مہمانوں کے لیے خصوصی تحفے تیار کیے تھے،ہمیں گیتا اور قرآن کا تحفہ دیا گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مانیتا مسلم اور سنجے ہندو ہونے کے باوجود دونوں مذاہب کی عزت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پدما بھوشن ایوارڈلے کرآنیوالےبھارتی اداکارمداحوں کے ہجوم میں زخمی
امیشاپٹیل نے سنجے دت کو ایک محافظ اور خیال رکھنے والا دوست قرار دیا،اس انٹرویومیں انہوں نے سلمان خان، ہریتک روشن اور سنی دیول کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔