بھارت نےپہلگام حملے کے ثبوت ابھی تک فراہم نہیں کیے:شیری رحمٰن

مودی سرکار واقعہ کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کیلیے بطور بہانہ استعمال کرنا چاہتی ہے

May 01, 2025 | 15:30:PM
بھارت نےپہلگام حملے کے ثبوت ابھی تک فراہم نہیں کیے:شیری رحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کےلیے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے،پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصّہ ہے۔

پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستانی پیشکش سے متعلق بھارت کی خاموشی پر شیری رحمٰن نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کے ثبوت ابھی تک عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کیے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بھارتی ثبوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھی نظر انداز کیا گیا، نئی دہلی کی خاموشی بڑے سوالات کو جنم دے رہی ہے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس پر غیر قانونی تعمیرات پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں، جو پاکستان کی طرف سے مسلسل متنازع قرار دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ہی اصل دہشتگردی کا گڑھ ہے: خورشید محمود قصوری

پی پی سینیٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ان اقدامات سے خود اسے نقصان ہوگا جبکہ فائدہ صرف سیاسی مقاصد کو ہوگا، مودی کو یہ سب صرف بہار اور دیگر ریاستوں میں سیاسی فائدے کےلیے درکار ہے۔