"دی کپل شرما شو " کےاداکار کرشنا ابھیشیک ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

May 01, 2023 | 22:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک "دی کپل شرما شو" کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، تفصیلات سامنےآگئی۔

تفصیلات کے مطابق "دی کپل شرما شو" نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بڑے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ اس میں اکثر بالی ووڈ کی معروف شخصیات مہمان بنتی ہیں جبکہ  شو کے میزبان کپل شرما ہیں۔

کرشنا ابھیشیک کا شو میں "سپنا" نامی لڑکی کا کردار کافی پسند کیا جاتا ہے,وہ کامیڈین بالی ووڈ کے سپر سٹار گووندا کے بھانجے ہیں۔سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک "دی کپل شرما شو" کی صرف ایک قسط کیلیے کم از کم 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل پیسوں کے تنازع پر کامیڈین نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں دیکھنے والوں نے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا اور اب وہ دوبارہ شو کا حصہ بن گئے ہیں۔

کامیڈین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پیسوں سے متعلق اظہار خیال کیا تھا، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ اب ان کے معاوضے میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔