بہاولنگر میں آسمانی بجلی 2 جانیں نگل گئی

May 01, 2023 | 00:51:AM
بہاولنگر میں آسمانی بجلی 2 جانیں نگل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بہاولنگرکے نواحی علاقہ میں افسوسناک واقعہ سامنےآیا ہے جہاں آسمانی بجلی 2 جانیں نگل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر  کے علاقے  بستی مومن آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق  ہو گئے ہیں جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت  محمد شاہد اور عبدالروف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی گئی جنہوں نے جوانوں کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں نوجوان جانبحق ہوگئے ۔